امبیڈکر نیشنل کانفریس پارٹی کے قومی صدر نواب کاظم علی خان نے بھوپال میں
سینٹرل جیل سے فرار سیمی کے 8کارکنان کی انکاؤنٹر پر سوالیہ نشان لگاتے
ہوئے کہا ہے کہ جس طرح کی متضاد خبریں اور ویڈیوز دیکھائی گئی ہیں اور
ریاستی حکومت کی طرف سے جس طرح کا رد عمل سامنے آیا ہے، اس سے پولیس کی
تھیوری پر یقین
کرنا مشکل ہے ۔ چوں کہ یہ بات واضح ہے کہ جب کوئی ناخوشگوار واقعہ کہیں بھی کسی طرح کا
رونما ہوتا ہے تو سب سے پہلے اس واقعہ کے ذمہ دار کو تلاش کیا جاتا ہے اور
اسے فوراً برخاست کیا جاتا ہے لیکن حیرت اس بات پر ہے کہ سب کچھ ہو گیا
لیکن واقعہ ذمہ دار کون ہے۔ اس کے سلسلے میں ریاستی حکومت نے کوئی خاص کارروائی نہیں کی ۔